پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو بہت اہمیت دیتا ہے،بلاول بھٹو زرداری
شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت روانگی سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا بھارت جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایس سی او اور اس کی رکنیت کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔
شیئرینگ :
پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت روانگی سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا بھارت جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایس سی او اور اس کی رکنیت کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایس سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں کا منتظر ہوں۔
ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات ، خطے اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا۔ایس سی او وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج سے بھارت کے شہر گووا میں شروع ہوگا۔ ایس سی او کے رکن ممالک میں چین ،پاکستان، بھارت، روس، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...