تاریخ شائع کریں2023 4 May گھنٹہ 16:22
خبر کا کوڈ : 592335

میکسیکو کے اندرونی معاملات میں مزید امریکی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا

انہوں نے ریاست مخالف تنظیموں کا نام لینے سے گریز کیا ہے تاہم ماضی صدر لوپیز نے میکسیکو کی بعض تنظیموں پر غیر ملکی امداد سے ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام لگایا تھا۔
میکسیکو کے اندرونی معاملات میں مزید امریکی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا
میکسیکو کے صدر نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میکسیکو کے اندرونی معاملات میں مزید امریکی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

صدر آندریس مانوئل لوپیز نے امریکی صدر جوبائیڈن کو خط کر انتباہ کیا ہے امریکی این جی او "یو ایس ایڈ" کو میکیسیکو کے اندر ریاست مخالف عناصر کی مدد کرنے سے روکیں۔ انہوں نے ریاست مخالف تنظیموں کا نام لینے سے گریز کیا ہے تاہم ماضی صدر لوپیز نے میکسیکو کی بعض تنظیموں پر غیر ملکی امداد سے ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام لگایا تھا۔

خط میں صدر لوپیز نے مزید لکھا ہے کہ امریکہ اپنی این جی او کے ذریعے میکسیکو کی ریاست مخالف تنظیموں کو مالی مدد فراہم کررہا ہے جوکہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ امریکی اقدام سے دونوں ملکوں کے روابط پر اثر پڑے گا۔ انہوں نے امریکہ کی جانب سے این جی اوز کی مالی مدد میں اضافے کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن سے کہا ہے کہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یاد رہے کہ میکسیکو نے 2021 میں بھی امریکی حکومت سے اپیل کی تھی کہ ریاست مخالف تنظیموں کی امداد میں کمی کی جائے۔ چند روز پہلے امریکہ نے آزادی صحافت کے نام پر ایک قانون نافذ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میکسیکو میں ذرائع ابلاغ کو آزادی حاصل نہیں ہے اور حکومت عوام تک خبروں کی رسائی کو محدود کررہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgwx9nnak9yw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ