ٹیکساس میں مسلح شخص نے شاپنگ مال میں فائرنگ،9 افراد ہلاک اور کم از کم 8 زخمی
زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ امریکی ادارے کے مطابق موجودہ سال کے ابتدائی چند مہینوں کے دوران امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 198 ہوگئی ہے جو کہ 2016 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
شیئرینگ :
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیکساس میں مسلح شخص نے شاپنگ مال کے اندر اندھادھند فائرنگ کی جس میں حملہ آور سمیت 9 ہلاک اور کم از کم 8 زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ امریکی ادارے کے مطابق موجودہ سال کے ابتدائی چند مہینوں کے دوران امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 198 ہوگئی ہے جو کہ 2016 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
اس سے پہلے ٹکساس کے شہر ہیوسٹن میں حکام کے مطابق سکول میں تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک 16 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔
یاد رہے کہ امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کے خلاف تشدد کے واقعات کے بعد جوبائیڈن حکومت کو بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ گذشتہ دنوں نیویارک میں میٹرو ٹرین کے اندر سیاہ فام نوجوان کو سفید فام شہری نے سب کے سامنے گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...