حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید کی ملاقات
ہیثم بن طارق اتوار کے روز ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے اور سعد آباد کمپلیکس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ان کا باضابطہ استقبال کیا۔
شیئرینگ :
عمان کے سلطان نے قائد اسلامی انقلاب سے ملاقات اور گفتگو کی۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید نے پیر کے روز ملاقات کی۔
یہ ملاقات سلطان ہیثم کے ایران کے سرکاری دورے کے دوسرے دن پیر کی صبح ہوئی۔
ہیثم بن طارق اتوار کے روز ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے اور سعد آباد کمپلیکس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ان کا باضابطہ استقبال کیا۔
اس کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ایران اور عمان کے اعلیٰ حکام نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور توانائی کے تعاون کو وسعت دینے کے لیے مفاہمت کی چار یادداشتوں پر دستخط کیے۔