سید ابراہیم رئیسی کی کیوبا کے روحانی رہنما اور فیڈل کاسترو کے بھائی راؤل کاسترو سے ملاقات
ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کیوبا کے دورے اور تین لاطینی امریکی ممالک کے اپنے آخری منصوبے کے دوران کیوبا کے روحانی رہنما اور فیڈل کاسترو کے بھائی راؤل کاسترو سے ملاقات اور گفتگو کی۔
شیئرینگ :
ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کیوبا کے دورے اور تین لاطینی امریکی ممالک کے اپنے آخری منصوبے کے دوران کیوبا کے روحانی رہنما اور فیڈل کاسترو کے بھائی راؤل کاسترو سے ملاقات اور گفتگو کی۔
رئیسی نے اس ملاقات میں کہا کہ ہم آپ اور آپ کی جدوجہد کا احترام کرتے ہیں۔
ایرانی صدر نے کیوبا کے دورے کےدوران ہوانا میں جینیٹک انجینئرنگ کے لیے مرکز (CIGB) کا دورہ کیا اور قریب سے ایرانی کمپنیوں کے ساتھ اس فیکٹری کے تازہ ترین اقدامات اور مشترکہ تعاون کے بارے میں آگاہ کیاگيا۔
صدر نے اس سفر کے دوران، وینزویلا، نکاراگوا اور کیوبا کے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کے علاوہ، ان ممالک کے بعض تاجروں اور سائنسی و علمی کارکنوں سے بھی ملاقاتیں اور گفتگو کی۔
ایران اور کیوبا کے حکام کے درمیان گزشتہ روز عدالتی، سیاسی، کسٹم، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کی 6 دستاویزات پر دستخط کیےگئے.
اس سفر کےدوران مجموعی طور پر ایران اور تین لاطینی امریکی ممالک کے اعلیٰ حکام نے تعاون کی کل 28 دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آیت اللہ رئیسی پیر کی صبح تہران کے وقت کے مطابق ایک سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی میں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے لاطینی امریکہ کے ممالک وینزویلا، نیکاراگوا اور کیوبا روانہ ہوگئے۔
آیت اللہ رئیسی کے پانچ روزہ دورے کی پہلی منزل کراکس تھی۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر لاطینی امریکہ کے 5 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد گزشتہ رات ہوانا سے ملک روانہ ہوگئے۔