تاریخ شائع کریں2023 23 June گھنٹہ 18:18
خبر کا کوڈ : 597717

امریکا کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کشمیریوں پر مظالم یاد نہ آئے

پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے وائٹ ہاؤس کے اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اعلامیے سے قبل واشنگٹن یا صدر جوباییڈن کو سوچنا چاہیے تھا، واشنگٹن نے ہی مودی کا گجرات کی دہشتگردی کے باعث ویزا بند کیا تھا۔
امریکا کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کشمیریوں پر مظالم یاد نہ آئے
پاکستانی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے وائٹ ہاؤس کے اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں دہشتگردی کے بیج بونے میں امریکا کا بڑا کردار ہے۔

پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے وائٹ ہاؤس کے اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اعلامیے سے قبل واشنگٹن یا صدر جوباییڈن کو سوچنا چاہیے تھا، واشنگٹن نے ہی مودی کا گجرات کی دہشتگردی کے باعث ویزا بند کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مودی کشمیر میں دہشت گردی کی ایک مہم کی قیادت کرتا رہا، مودی کے ہاتھ آج بھی مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کے خون سے رنگے ہیں۔ امریکا کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کشمیریوں پر مظالم یاد نہ آئے۔

’امریکا نے خطے میں 40 سال میں 2 ناکام مداخلتیں کیں‘

خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا نے اس خطے میں 40 سال میں 2 ناکام مداخلتیں کیں، امریکا کی ورثے میں چھوڑی دہشتگردی کا پاکستان آج بھی مقابلہ کر رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار جانیں گنوا چکا ہے اور کئی دہائیوں سے مسلسل دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfyedtew6d1ea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ