صیہونی فوجیوں کا صوبہ نابلس کے کئی قصبوں اور دیہاتوں پر بھی حملہ
نابلس مغربی کنارے کا شمالی مرکز اور اس کے اہم ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ حالیہ مہینوں میں صیہونی حکومت کے خلاف عوام اور مزاحمت کرنے والے عناصر کے درمیان محاذ آرائی میں اضافہ ہوا ہے۔
شیئرینگ :
فلسطینی میڈیا نے بتایا کہ نابلس میں کوہ جرزیم پر واقع اسرائیلی فوجی چوکی کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
نابلس مغربی کنارے کا شمالی مرکز اور اس کے اہم ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ حالیہ مہینوں میں صیہونی حکومت کے خلاف عوام اور مزاحمت کرنے والے عناصر کے درمیان محاذ آرائی میں اضافہ ہوا ہے۔
صیہونی فوجیوں نے آج ہفتے کی صبح صوبہ نابلس کے کئی قصبوں اور دیہاتوں پر بھی حملہ کیا جس کے باعث ان کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا۔
نابلس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فوجیوں کے ایک گروپ نے متعدد فوجی گاڑیوں کی مدد سے بیتہ قصبے پر حملہ کیا اور فلسطینی نوجوانوں کا پیچھا کیا اور ان پر صوتی بم اور آنسو گیس کے گولے برسائے جس سے ان کے درمیان تصادم ہوا۔
"فلسطین الیوم" ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے سالم اور روزیب کے دو دیہاتوں پر بھی حملہ کیا اور چند گھنٹوں کے بعد وہاں سے پسپائی اختیار کی۔
مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے تقریباً آئے روز جاری ہیں اور فلسطینی جنگجوؤں نے صیہونیوں کے جرائم کے جواب میں مغربی کنارے کے شہروں اور دیہاتوں میں مزاحمتی کارروائیوں کے نفاذ میں اضافہ کر دیا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...