فلسطینی خبر رساں ایجنسی ساما نے مقامی ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کی صبح سے تقریباً 400 آباد کاروں نے صیہونی افواج کی حمایت سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا۔
ذرائع نے تاکید کی ہے کہ اس کارروائی میں ایک آباد کار ہلاک اور ایک صہیونی فوجی زخمی ہوا ہے۔اس صیہونی مخالف آپریشن کے وقوع پذیر ہونے کے بعد کڈومیم قصبے میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئی ہیں۔
نابلس مغربی کنارے کا شمالی مرکز اور اس کے اہم ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ حالیہ مہینوں میں صیہونی حکومت کے خلاف عوام اور مزاحمت کرنے والے عناصر کے درمیان محاذ آرائی میں اضافہ ہوا ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق سوشل نیٹ ورکس پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو فائل میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوجی گاڑیوں کے راستے میں اس وقت دھماکہ ہوا جب وہ مغربی کنارے کے شہر نابلس سے نکلیں۔