امریکہ کے شہر بالٹی مور میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے۔
مرنے والوں میں 1 خاتون بھی شامل ہے جبکہ 3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
رپورٹس کے مطابق جائے حادثہ پر تقریب میں متعدد لوگ موجود تھے، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق رات ساڑھے 12 بجے فائرنگ سے متعلق متعدد فون کالز موصول ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس اہلکار موقع پر روانہ ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcfmcdtmw6d1ca.k-iw.html