فلسطینی عوام کو اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنے پر قتل کیا جا رہا ہے
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی خاموشی سے حوصلہ پاکر اور نتائج کی پروا کئے بغیر مقبوضہ مغربی کنارے میں جو کچھ کر رہا ہے وہ بلاشبہ اور عملی طور پر جنگی جرائم ہیں۔
شیئرینگ :
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی خاموشی سے حوصلہ پاکر اور نتائج کی پروا کئے بغیر مقبوضہ مغربی کنارے میں جو کچھ کر رہا ہے وہ بلاشبہ اور عملی طور پر جنگی جرائم ہیں۔
جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فضائی اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 12 فلسطینیوں کی شہادت دنیا کے لیے شاید محض اعدادوشمار ہوں لیکن یہ لوگ گوشت اور خون سے بنے ہوئے انسان ہیں جنہیں اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنے پر قتل کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے ہزاروں پناہ گزینوں کا کیمپ سے بھاگنے پر مجبور ہونے کا منظر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتا رہے گا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دو روز قبل ایک بیان جاری کر کے جنین میں صیہونی غاصب حکومت کے حملے اور فضائی حملے کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی جرائم کی روک تھام اور انسانی حقوق کی ضمانت دے۔