تاریخ شائع کریں2023 13 August گھنٹہ 23:22
خبر کا کوڈ : 603624

شاہچراغ کے حرم پر ایک بار پھر دہشت گردانہ حملے

شاہ چراغ کے حرم مقدس میں دہشت گرد باب المہدی سے حرم مقدس میں داخل ہوئے۔  ابتدائی خبروں کے مطابق دہشت گردی کے اس واقعے میں اب تک ایک شہید اور سات دیگر زخمی ہوئے۔
شاہچراغ کے حرم پر ایک بار پھر دہشت گردانہ حملے
شاہچراغ کے حرم کو آج رات تقریباً 7 بجے ایک بار پھر دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

شاہ چراغ کے حرم مقدس میں دہشت گرد باب المہدی سے حرم مقدس میں داخل ہوئے۔  ابتدائی خبروں کے مطابق دہشت گردی کے اس واقعے میں اب تک ایک شہید اور سات دیگر زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائي جاتی ہے۔ 

ایک سال قبل بھی شاہ چراغ (ص) کے مزار پر داعش نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 13 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ دہشت گردی کی اس کارروائی کے مجرموں کو ایک ماہ قبل پھانسی دی گئی تھی۔
 
https://taghribnews.com/vdcaueniy49nwi1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ