تاریخ شائع کریں2024 2 March گھنٹہ 22:40
خبر کا کوڈ : 626957

او آئی سی کا منگل کو غزہ کی پٹی کے حوالے سے ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوگا

او آئی سی کے اعلان کے مطابق اس اجلاس سے قبل پیر کو رکن ممالک کے مستقل نمائندوں کی سطح پر ایک ابتدائی اجلاس جدہ میں تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں ہوگا جس میں ایجنڈے کے مسودے اور ورک پلان پر بحث کے بعد منظوری دی جائے گی۔
او آئی سی کا منگل کو غزہ کی پٹی کے حوالے سے ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوگا
اسلامی تعاون تنظیم اس ہفتے کے منگل کو غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے حوالے سے ایک غیر معمولی اجلاس بلائے گی۔

اسلامی تعاون تنظیم غزہ کی پٹی میں پچھلے پانچ ماہ سے زائد عرصے سے جاری صیہونی حکومت جارحیت اور مظالم کی روک تھام کے حوالے سے رواں ہفتے کو منگل کے روز رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی سطح پر ایک غیر معمولی ہنگامی اجلاس بلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

او آئی سی کے اعلان کے مطابق اس اجلاس سے قبل پیر کو رکن ممالک کے مستقل نمائندوں کی سطح پر ایک ابتدائی اجلاس جدہ میں تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں ہوگا جس میں ایجنڈے کے مسودے اور ورک پلان پر بحث کے بعد منظوری دی جائے گی۔

یاد رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم فلسطینیوں بالخصوص غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے حوالے سے گزشتہ ہفتے ہیگ کی عدالت میں رپورٹ پیش کرچکی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے جرائم کو دستاویزی شکل دینے کے لیے ایک قانونی ڈھانچہ  تشکیل دینے، نیز اس حکومت کی جارحیت پر نظر رکھنے کے لیے ایک خصوصی میڈیا سیل قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcenp8pfjh8woi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ