رفح میں صیہونی حکومت کی رہائشی مکان پر بمباری،14 فلسطینی شہید
گذشتہ گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت نے غزہ کے مرکز میں النصیرات کیمپ کو نشانہ بنایا جس میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
شیئرینگ :
اتوار کی صبح نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کے جنوب میں واقع رفح میں صیہونی حکومت کی طرف سے ایک رہائشی مکان پر بمباری کے نتیجے میں 14 فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوب میں واقع رفح کے مشرق میں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا۔
اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں 6 بچوں سمیت 14 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی اور لاپتہ ہیں۔
گذشتہ گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت نے غزہ کے مرکز میں النصیرات کیمپ کو نشانہ بنایا جس میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگجوؤں نے خان یونس اور دیرالبلح میں القرار بستی پر شدید بمباری کی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...