مصر اور قطر کے وزرائے خارجہ کی غزہ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال
مصر کے وزیر خارجہ سامح الشکری اور قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے دوحہ میں ملاقات کی۔
شیئرینگ :
خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ مصر اور قطر کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی۔
مصر کے وزیر خارجہ سامح الشکری اور قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے دوحہ میں ملاقات کی۔
اس رپورٹ کے مطابق فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون اور اس تعاون کو بڑھانے اور اس کی حمایت کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں مصر اور قطر کے وزرائے خارجہ نے غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں جنگ کو روکنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کی جانے والی مشترکہ کوششوں اور وہاں انسانی امداد کی ترسیل جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...