تاریخ شائع کریں2024 3 March گھنٹہ 17:44
خبر کا کوڈ : 627010

اردن کی جانب سے ایئر ڈراپس آپریشن سے امدادی سامان غزہ کے جنگ زدہ عوام کو پہنچا دیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے امدادی سامان پہنچانا ناممکن ہو گیا ہے۔ اسی وجہ سے اردن اور مصر نے امدادی سامان غزہ متاثرین کو پہنچانے کیلئے ایئر ڈراپس آپریشن کا طریقہ آزمایا گیا۔
اردن کی جانب سے ایئر ڈراپس آپریشن سے امدادی سامان غزہ کے جنگ زدہ عوام کو پہنچا دیا گیا
اردن نے غزہ متاثرین کی اداد کیلئے امدادی سامان منفرد انداز سے پہنچا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اردن کی جانب سے ایئر ڈراپس آپریشن سے امدادی سامان غزہ کے جنگ زدہ عوام کو پہنچا دیا گیا۔

اس حوالے سے اردن کی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایئر ڈراپس آپریشن کے ذریعے شمالی غزہ کے متعدد علاقوں میں خوراک کی امداد کے تین مشن مکمل کئے گئے اور اس دوران مختلف سامان جن میں کھانے پینے اور ادویات سمیت دیگر موسمی سامان بھی موجود ہے گرا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے امدادی سامان پہنچانا ناممکن ہو گیا ہے۔ اسی وجہ سے اردن اور مصر نے امدادی سامان غزہ متاثرین کو پہنچانے کیلئے ایئر ڈراپس آپریشن کا طریقہ آزمایا گیا۔

ان کی دیکھا دیکھی دیگر ممالک بھی ایئر ڈراپس آپریشن کی طرح کارروائی پر سوچ رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfyedvxw6d0xa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ