تاریخ شائع کریں2024 4 March گھنٹہ 12:06
خبر کا کوڈ : 627141

صیہونی حکومت کی جارحیت نے نام نہاد عالمی برادری کا بھیانک زوال ظاہر کر دیا ہے

اسلامی جہاد تنظيم نے  ایک بیان جاری کرکے غزہ کے النابلسی میدان میں بھوکے فلسطینوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے، اس جرم پر عالمی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے قتل کے لئے لائسنس قرار دیا ہے۔

اسلامی جہاد تتنظيم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کے لئے آٹا لانے والے ٹرکوں کا انتظار کر رہے بھوکے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا ہے اور یہ نیا وحشیانہ جرم، صیہونی فوج کے مجرمانہ رویہ کا ایک اور ثبوت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے: صیہونی حکومت کی جارحیت نے نام نہاد عالمی برادری کا بھیانک زوال ظاہر کر دیا ہے کیونکہ اس نے اس نسل کشی کی طرف سے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہيں اور غاصبوں کو اجازت دے رکھی ہے جبکہ اس مسلسل جارحیت کے سامنے ہمارے عوام کی مزاحمت کو جرم قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے 7 اکتوبر کو فلسطین کی مختلف تنظیموں نے الاقصی طوفان نام سے صیہونی حکومت کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا تھا۔

45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے۔
https://taghribnews.com/vdcay0ni649nu61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ