تاریخ شائع کریں2024 4 March گھنٹہ 22:44
خبر کا کوڈ : 627207

مختصر وقت میں حماس کو جڑ سے ختم کرنا بہت ہی دشوار کام ہے

غزہ میں کئی مہینے کی شدید بمباری اور وحشیانہ حملوں کے بعد صہیونی حکومت اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ غزہ سے حماس کا مکمل صفایاکرنا نہایت ہی دشوار کام ہے اس کے لئے بہت زیادہ عرصہ درکار ہوگا۔
مختصر وقت میں حماس کو جڑ سے ختم کرنا بہت ہی دشوار کام ہے
یواف گیلانت نے کہا ہے کہ مختصر وقت میں حماس کو جڑ سے ختم کرنا بہت ہی دشوار کام ہے۔

غزہ میں کئی مہینے کی شدید بمباری اور وحشیانہ حملوں کے بعد صہیونی حکومت اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ غزہ سے حماس کا مکمل صفایاکرنا نہایت ہی دشوار کام ہے اس کے لئے بہت زیادہ عرصہ درکار ہوگا۔

صہیونی وزیرجنگ یواف گیلانت نے کہا کہ غزہ کی جنگ حماس کی نابودی کے بغیر ختم نہیں ہوگی۔ یہ تصور نہیں کیا جاسکتا کہ غزہ میں جنگ ختم ہوجائے اور حماس باقی رہے۔ اگرچہ حماس کو ختم کرنے کے لئے بہت عرصہ درکار ہوگا۔

دراین اثناء صہیونی ذرائع ابلاغ کی جانب سے ہونے والے سروے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی عوام نتن یاہو کے اقتدار میں رہنے کے مخالف ہیں۔ اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ نتن یاہو کے اقتدار میں رہنے سے جنگ مزید طولانی ہوسکتی ہے۔ 53 فیصد صہیونی نتن یاہو کو غزہ میں جنگ کی اصلی وجہ قرار دیتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdz5095yt0xx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ