کینیڈا میں پولیس نے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے افراد پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا
غیرملکی میڈیا کے مطابق وان شہر میں اتوار کو مظاہرے کے شرکاء پر مبینہ طور پر ملزم نے کیل گن سے فائر کیا تھا۔
شیئرینگ :
کینیڈا میں پولیس نے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے افراد پر کیلوں والی گن سے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق وان شہر میں اتوار کو مظاہرے کے شرکاء پر مبینہ طور پر ملزم نے کیل گن سے فائر کیا تھا۔
مقامی پولیس کے مطابق 27 سالہ Ilan-Ruben Abramov کو خطرناک ہتھیار رکھنے، حملہ کرنے اور دیگر الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح ملزم نے مظاہرین کے سامنے اپنی گاڑی روکی اور اتر کر وہاں گندی زبان استعمال کی اور دھمکی آمیز جملوں کا بھی استعمال کیا۔
رپورٹس کے مطابق ملزم نے موقع پر موجود مظاہرین سے جھگڑا بھی کیا اور اس دوران کیل والی گن اس کے ہاتھ میں موجود تھی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...