تاریخ شائع کریں2024 5 March گھنٹہ 22:34
خبر کا کوڈ : 627345

مصر کی عدالت نے الاخوان المسلمون کے سربراہ سمیت 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنادی

قاہرہ سے عرب میڈیا کے مطابق الاخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع، نائب محمود عزت اور 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنائی گئی۔ 
مصر کی عدالت نے الاخوان المسلمون کے سربراہ سمیت 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنادی
مصر کی عدالت نے الاخوان المسلمون کے سربراہ سمیت 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنادی، مجموعی طور پر 58 افراد کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنائی گئیں۔

قاہرہ سے عرب میڈیا کے مطابق الاخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع، نائب محمود عزت اور 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنائی گئی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق کچھ ملزمان کو عمر قید 6 کو 15 سال قید،7 کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ملزمان کو جون تا اگست 2013 میں سابق صدر مرسی کے حق میں دھرنے اور مظاہروں پر سزا سنائی گئی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق 58 افراد کو سزا ایمرجنسی کے تحت قائم انسداد دہشت گردی عدالت نے سنائی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ملزمان کو انتشار پھیلانے، تخریب کاری اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق عدالت نے 21 ملزمان کو مقدمات سے بری کرنے کا حکم دیا۔
https://taghribnews.com/vdcgtu93nak9xw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ