تاریخ شائع کریں2024 8 March گھنٹہ 20:05
خبر کا کوڈ : 627585

کراچی میں صنعت و تجارت کی بین الاقوامی نمائش میں ایرانی کمپنیوں کی بھرپور انداز میں شرکت

قابل ذکر ہے کہ ایران کے شہر چابہار میں پاکستان کو برآمدات کی نمائش کے بعد، یہ نمائش ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تجارت کے فروغ کے لئے ایک اور قدم ہے۔
کراچی میں صنعت و تجارت کی بین الاقوامی نمائش میں ایرانی کمپنیوں کی بھرپور انداز میں شرکت
کراچی میں صنعت و تجارت کی بین الاقوامی نمائش میں ایرانی کمپنیوں نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی ہے۔

اس نمائش میں پاکستانی  اور دیگر ممالک کے اعلی عہدے داروں، تاجروں اور صنعتکاروں نے حصہ لیا ہے۔

کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان اور پاکستان میں ایران کے کمرشل اٹیچی نے بھی افتتاحی پروگرام میں شرکت کی اور اس نمائش کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ایران اور پاکستان کے نجی شعبے اور تاجروں کے درمیان تعلقات میں فروغ پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے شہر چابہار میں پاکستان کو برآمدات کی نمائش کے بعد، یہ نمائش ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تجارت کے فروغ کے لئے ایک اور قدم ہے۔

ایرانی اسٹال کے ایک عہدے دار مرتضی باقری نے اس موقع پر کہا کہ کراچی میں ہونے والی اس نمائش کے دوران ایران اور پاکستان کے صنعتکاروں کے درمیان تجارت اور تعاون کے سلسلے میں موثر اور مفید گفتگو انجام پائی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دو سال کے دوران کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ہونے والی نمائشوں میں ایران کے صنعتی مراکز اور تاجروں نے بڑے پیمانے پر شرکت کی ہے۔

یہ نمائش ہفتے کے روز اپنے اختتام کو پہنچے گی۔
https://taghribnews.com/vdcc4mqep2bqip8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ