تاریخ شائع کریں2024 11 March گھنٹہ 19:33
خبر کا کوڈ : 627967

امریکا اور برطانیہ کا آج  یمن پر ایک بار پھر حملے

 اس رپورٹ کے مطابق یمن کےصوبہ الحدیدہ کے ضلع الصلیف کے راس عیسی نامی علاقے پر امریکا اور برطانیہ نے پیر کو تین بار حملہ کیا ہے ۔
امریکا اور برطانیہ کا آج  یمن پر ایک بار پھر حملے
خبری ذرائع نے آج پیر کو یمن کے مختلف علاقوں پر امریکا اور برطانیہ کےحملوں کی خبر دی ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق یمن کےصوبہ الحدیدہ کے ضلع الصلیف کے راس عیسی نامی علاقے پر امریکا اور برطانیہ نے پیر کو تین بار حملہ کیا ہے ۔

 آخری اطلاع ملنے تک ان حملوں میں کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر نہیں تھی ۔

 یاد رہے کہ امریکا اور برطانیہ نے گزشتہ کئی ہفتے سے یمن کے خلاف جارحانہ حملے شروع  کررکھے ہیں۔

ان حملوں کا مقصد صیہونی حکومت کا سمندری محاصرہ ختم کرنے کے لئے یمن پر دباؤ ڈالنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد یمن نے اسرائیل کا سمندری محاصرہ کررکھا ہے اور اب تک یمنی افواج نے بحیرہ احمر اور باب المندب میں  متعدد اسرائیلی بحری جہازوں کے ساتھ ہی ان بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے کی کوشش کررہے تھے۔

یمنی فوج نے اعلان کررکھا ہے کہ جب تک غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری رہیں گے، اس وقت تک بحیرہ احمر میں ہر اس بحری جہاز پر حملہ جاری رہے گا جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے کی کوشش کریں گے۔

 یمنی افواج نے اسی کے ساتھ اعلان کررکھا ہے کہ اسرائیلی اور ان جہازوں کو چھوڑ کر جن کی منزل اسرائیلی بندرگاہیں ہوں، سبھی جہاز،  بحیرہ احمر اور باب المندب میں آزادانہ رفت و آمد جاری رکھ سکتے ہیں۔  
https://taghribnews.com/vdcg3u93uak9xy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ