تاریخ شائع کریں2024 11 March گھنٹہ 20:20
خبر کا کوڈ : 627973

اب تک دشمن نے کسی بھی وعدے پر مکمل طور پر عمل نہیں کیا ہے

فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرنے والے صہیونی حکام کو جلد یا بدیر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
اب تک دشمن نے کسی بھی وعدے پر مکمل طور پر عمل نہیں کیا ہے
حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے خلاف جارحیت کے مرتکب ہونے والے صہیونی حکام کو جلد یا دیر سے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرنے والے صہیونی حکام کو جلد یا بدیر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کے حملوں نے فسلطین کو تاریخی موڑ پر لاکھڑا کردیا ہے۔ علاقائی اور عالمی سطح پر اس آپریشن کے بعد واضح نتائج سامنے آئے ہیں۔

ہنیہ نے مزید کہا کہ طوفان الاقصی کے ابتدائی روز سے ہی ہم نے مذاکرات کا آپشن بھی ساتھ رکھا ہے اور جنگ بندی کے لئے ہونے والی کوششوں کا ساتھ دیا ہے۔

حماس کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے مصر اور قطر کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ جنگ بندی کی کوششوں میں مصروف ثالثی ممالک کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں۔ ہم جنگ بندی کے لئے تیار ہیں تاہم صہیونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی پر مکمل عملدارمد کی ضمانت نہیں ملی سکی ہے۔ اب تک دشمن نے کسی بھی وعدے پر مکمل طور پر عمل نہیں کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd5509syt0xn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ