اسرائیلی افواج کی جانب سے رمضان المبارک میں بھی غزہ میں جنگی کارروائیاں جاری
ذرائع کے مطابق شمالی غزہ، خان یونس اور رفاح میں صیہونی افواج کی جانب سے وحشیانہ بمباری کی گئی۔ ان کارروائیوں میں مشہور فٹبالر محمد برکت سمیت مزید 67 فلسطینی شہید ہوگئے۔
شیئرینگ :
اسرائیلی افواج کی جانب سے رمضان المبارک میں بھی غزہ میں جنگی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران مزید 67 فلسطینی شہید جبکہ 106 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق شمالی غزہ، خان یونس اور رفاح میں صیہونی افواج کی جانب سے وحشیانہ بمباری کی گئی۔ ان کارروائیوں میں مشہور فٹبالر محمد برکت سمیت مزید 67 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب غذآئی قلت سے بھی اموات بڑھنے لگی ہیں۔ اس حوالے سے جاری رپورٹ میہں بتایا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں شدید غذائی قلت سے مزید 2 بچے دم توڑ گئے۔ ان حالیہ اموات کے ساتھ ہی غذائی قلت سے مجموعی شہید بچوں کی تعداد 27 ہوگئی۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 72 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...