ماہ رمضان کا احترام کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی جائے،انتونیوگوتریس
انتونیوگوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلمانوں کا امن و سلامتی پھیلانے والا ماہ مقدس رمضان شروع ہوگیا ہے، ماہ مقدس میں بھی غزہ میں بمباری، خون ریزی اور ہلاکت خیزی جاری ہے۔
شیئرینگ :
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ماہ رمضان کے احترام میں غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
انتونیوگوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلمانوں کا امن و سلامتی پھیلانے والا ماہ مقدس رمضان شروع ہوگیا ہے، ماہ مقدس میں بھی غزہ میں بمباری، خون ریزی اور ہلاکت خیزی جاری ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے مطالبہ کیاکہ ماہ رمضان کا احترام کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی جائے۔
انہوں نے زور دیا کہ غزہ میں امداد کی رسائی میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں اور غزہ سے فوری طور پر یرغمالیوں کی رہائی بھی کی جائے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...