بیت المقدس کی آزادی کے لئے ایک اہم اور فیصلہ کن قدم اٹھانا ہوگا
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ مسلمان رمضان المبارک کے مہینے میں باہمی اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دے کر بیت المقدس کی آزادی کے لئے ایک اہم اور فیصلہ کن قدم اٹھا سکتے ہیں۔
شیئرینگ :

محمد باقر قالیباف نے اپنے ایک پیغام میں مسلم ممالک کی پارلیمنٹ کے اسپیکروں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی۔
انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ اس بابرکت مہینے میں پوری دنیا کے مسلمان اتحاد و یکجہتی کا ثبوت دیتے ہوئے امت اسلامیہ کے اہم مسائل بالخصوص بیت المقدس کی آزادی اور فلسطین کی خودمختاری کے لئے ایک اہم قدم اٹھا سکتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ بلاشبہ مسلم ممالک کی پارلیمانی مشاورت سے غزہ میں صہیونی جرائم کو روکنے اور اسلامی ممالک کے درمیان استحکام، سلامتی اور یکجہتی کے فروغ میں مدد ملے گی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ملت اسلامیہ کے درمیان مزید یکجہتی، اتحاد اور بھائی چارے کی امید کا اظہار کیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...