تاریخ شائع کریں2024 13 March گھنٹہ 15:17
خبر کا کوڈ : 628200

غزہ کی خواتین کو سنگين معاشی صورتحال کا سامنا ہے

خواتین کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی نائب کا کہنا تھا کہ غزہ کی جنگ کے معاشی اور سیکورٹی اثرات کے پیش نظر خوراک اور ادویات کی ترسیل کو یقینی بنانا انتہائی  ضروری ہے۔
غزہ کی خواتین کو سنگين معاشی صورتحال کا سامنا ہے
ایران کی نائب صدر برائے خواتین اور خاندانی امور انسیہ خزعلی نے خواتین کے مسئلے میں سرگرم بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی خواتین کے لیے غذا اور دوا کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

خواتین کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی نائب کا کہنا تھا کہ غزہ کی جنگ کے معاشی اور سیکورٹی اثرات کے پیش نظر خوراک اور ادویات کی ترسیل کو یقینی بنانا انتہائی  ضروری ہے۔

 خواتین اور خاندانی امور کے لیے اسلامی ایران کی نائب صدر انسیہ خزعلی کا کہنا تھا کہ میں "آپ سب کی طرف سے اور میں خواتین کے معاملے میں سرگرم بین الاقوامی اداروں سے اپیل کرتی  کہ وہ ان بے سہارا لوگوں تک خوراک اور ادویات تک پہنچانے  کے لیے مناسب اقدام کریں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے اثرات  کے بارے اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ بھی اس بات کی نشاندھی کی گئی ہے کہ غزہ کی خواتین کو سنگين معاشی صورتحال کا سامنا ہے اورانہیں اس صورتحال سے بچانے کے لیے عالمی اداروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔  
https://taghribnews.com/vdchv6n-v23niid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ