تاریخ شائع کریں2024 19 May گھنٹہ 12:38
خبر کا کوڈ : 635870

واشنگٹن کے نیشنل مال پارک میں تقریبا 400 افراد نے یوم نکبہ فلسطین کی مناسبت سے مظاہرہ

مظاہرین نے غزہ  میں جنگ فوری طور پر بند کرنے، صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ روکے جانے اور اسرائيلی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا۔
واشنگٹن کے نیشنل مال پارک میں تقریبا 400 افراد نے یوم نکبہ فلسطین کی مناسبت سے مظاہرہ
 واشنگٹن اور نیوریارک میں فلسطیں کے حامیوں نے ایک بار پھر مظاہرہ کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا ہے۔

مظاہرین نے غزہ  میں جنگ فوری طور پر بند کرنے، صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ روکے جانے اور اسرائيلی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا۔

 اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین غزہ کو آزاد کرو، جنگ بندکرو اور غصب شدہ سرزمین میں امن و آشتی قائم نہیں ہوسکتی، کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے اسی کے ساتھ صدر بائیڈن کی فلسطین پالیسی پر اعتراض اور اسرائیل کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن نے جنگ غزہ پر جھوٹی تشویش ظاہر کرتے ہیں۔

 مظاہرین نے نعرے لگائے کہ بائیڈن نسل کشی تمھاری میراث ہے۔

ادھر نیویارک کے علاقے بروکلین میں بھی یوم نکبہ پر بڑی تعداد میں فلسطین کے حامیوں نے مظاہرہ کیا جس کے دوران مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوگئيں اور پولیس نے بہت سے مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

  یہ مظاہرے ایسی حالت میں کئے گئے ہیں کہ غاصب صیہونی حکومت  نے غزہ پر حملے تیز کردیئے ہیں ۔

غاصب صیہونی فوج نے بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی مخالفتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے رفح شہر پر بھی حملے تیز کردیئے اور رفح پاس کو بند کرکے غزہ تک امداد پہنچنے کے سارے راستے مسدودکردیئےہیں۔  
https://taghribnews.com/vdciywaqut1apv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ