اس رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے پیر کے روز اعلان کیا: صہیونی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف مزید دو جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
شیئرینگ :
غزہ میں مزید 23 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار 900 ہو گئی۔
اس رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے پیر کے روز اعلان کیا: صہیونی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف مزید دو جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
وزارت نے مزید کہا: ان حملوں میں 23 فلسطینی شہید اور 91 زخمی ہوئے۔
غزہ کی وزارت صحت نے نشاندہی کی کہ 7 اکتوبر سے جنگ کے شہداء کی تعداد 37,900 اور زخمیوں کی تعداد 8,706 تک پہنچ گئی ہے۔
دریں اثنا، 10،000 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ اور ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔
غزہ میں نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی قابض فوج غزہ کی پٹی میں 5000 سے زائد افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنگ میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں 70 فیصد سے زیادہ بچے اور خواتین ہیں۔
رضا شریفی نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا: انتخابات سے ایک رات پہلے صوبے کی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی 8 رکنی ٹیم کے ارکان کو گرفتار کیا اور ان کے ...