یمنی افواج کے امریکہ، برطانیہ اور صیہونی حکومت سے وابستہ چار بحری جہازوں پر میزائلوں سے حملہ
یحیی سریع نے کہا ہے کہ ان حملوں میں کنٹینر جہاز MSC یونیفک، آئل ٹینکرز ڈیلونکس اور لکی سلور، اور اینول پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا جو برطانوی بحریہ کا حصہ ہے۔
شیئرینگ :
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے جمعہ کی رات کہا ہے کہ انہوں نے امریکہ، برطانیہ اور صیہونی حکومت سے وابستہ چار بحری جہازوں پر میزائلوں سے حملہ کیا۔
یحیی سریع نے کہا ہے کہ ان حملوں میں کنٹینر جہاز MSC یونیفک، آئل ٹینکرز ڈیلونکس اور لکی سلور، اور اینول پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا جو برطانوی بحریہ کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمنی مسلح افواج نے ان جہازوں پر حملہ کرنے کے لیے کروز میزائلوں کا استعمال کیا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم ایس سی یونیفائیڈ نامی کنٹینر جہاز بحیرہ عرب میں، ڈیلونکس آئل ٹینکر بحیرہ احمر میں ، لکی سلور آئل ٹینکر بحیرہ روم میں اور اینول پوائنٹ جہاز بحر ہند میں نشانہ بنایا گيا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ڈیلونکس جہاز پر یہ دوسرا حملہ تھا۔
رضا شریفی نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا: انتخابات سے ایک رات پہلے صوبے کی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی 8 رکنی ٹیم کے ارکان کو گرفتار کیا اور ان کے ...