لبنانی عیسائی پادری نے حزب اللہ کو دہشتگرد کہنے پر امریکا کی مذمت
تنا(TNA)برصغیر ھند بیورو
لبنان کے عیسائی پادری نے حزب اللہ کے ساتھ حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکا سے مخاطب ہو کر کہا:حزب اللہ صرف آپ کی نظروں میں دہشت گرد ہیں۔
شیئرینگ :
تقریب نیوز(تنا) کا بیروت سے مراسلہ: فادر"بشارہ الراعی" نے لبنان میں مقیم امریکی سفیر مورا کونیللی کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جس میں اس نے حزب اللہ کو دہشتگرد کہا تھا، کہا: حزب صرف تمہارے نظروں میں دہشتگرد ہے۔
انہوں نے مذید کہا: لبنان کی سرزمین کو ابھی تک اسرائیل نے غصب کیا ہے اور اس غاصبیت کا خاتمہ ہونا ہے اور اگر اقوام متحدہ اور امریکا لبنان کی مدد کرتے اور اسرائیل کو بین الاقوامی توافقنامے کو لاگو کرنے پر مجبور کرتے تو اس قسم کی پریشانی پیش نہیں آسکتی تھی۔
الراعی نے جنوب لبنان کا سفر کرکے وہاں شیخ احمد قبلان اور حسن عبداللہ مفتی فقہ جعفری کے ساتھ ملاقات کی اور علما کو لبنان کے تعمیر نو کیلئے تعاون کی سفارش کی ۔
شہر صور جو کہ شہر امام موسی صدر کے نام سے مشہور ہے پہنچ کر انہوں نے کہا: امام موسی صدر ہمارے دلوں اور افکار میں ہیں، خدا اس علاقے کی حفاظت کرے اور شر کو یہاں سے دور کرے۔