تاریخ شائع کریں2024 24 July گھنٹہ 20:36
خبر کا کوڈ : 643780

پاکستانی کابنیہ کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں قرارداد کی بھی منظوری

اس  اجلاس میں اس کابینہ کے ارکان نے فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں ایک قرارداد کی بھی منظوری دی اور اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
پاکستانی کابنیہ کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں قرارداد کی بھی منظوری
حکومت پاکستان کی کابینہ نے 126 ممالک کے سیاحوں اور تاجروں کے لیے ویزا جاری کرنے کی فیس مفت کرنے کے اپنے نئے منصوبے کو منظوری دے دے دی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر کے تعلقات عامہ کے مطابق، کابینہ کے ارکان کا اجلاس اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اس  اجلاس میں اس کابینہ کے ارکان نے فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں ایک قرارداد کی بھی منظوری دی اور اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

پاکستان کی کابینہ نے اسلامی تعاون تنظیم سے  مطالبہ کیا ہے کہ  وہ فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع اور غاصب اسرائیلی حکومت کے حملے کو روکنے کے لیے نئے اور مربوط اقدامات کرے۔

 اس  اجلاس  میں اسی طرح  حکومت پاکستان نے ملک کی سیاحت کی صنعت کو مضبوط بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں  کو راغب کرنے کے مقصد سے 126 ممالک کے شہریوں کے لیے سیاحتی اور کاروباری ویزوں ميں سہولت کو منظوری دی۔

حکومت پاکستان کے نئے قوانین کے مطابق غیر ملکیوں کے لیے سیاحتی اور کاروباری ویزے مفت ہوں گے  اور 24 گھنٹے کے اندر الیکٹرانک طور پر جاری کئے جائيں گے۔

اگرچہ پاکستان کی وزارت داخلہ نے  کچھ برس قبل بھی اسلامی جمہوریہ ایران سمیت تقریباً 50 ممالک کے شہریوں کے لئے ویزوں میں سہولت  کی نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdch6xn-v23nkqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ