تاریخ شائع کریں2024 31 August گھنٹہ 16:16
خبر کا کوڈ : 648143

روسی فوج کو تربیت دینے کے لئے ایرانی فوجی اہلکار کی موجودگی کا دعوی بے بنیاد ہے

انہوں نے کہا کہ روسی فوج کو تربیت دینے کے لئے ایرانی اہلکار کی یوکرائن میں موجودگی ہمارے اصولوں کے منافی ہے۔ ایران جنگ کے خلاف اور تنازع کے پرامن حل کے منطقی موقف پر قائم ہے۔
روسی فوج کو تربیت دینے کے لئے ایرانی فوجی اہلکار کی موجودگی کا دعوی بے بنیاد ہے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوکرائن میں روسی فوج کو تربیت دینے کے لئے ایرانی فوجی اہلکار کی موجودگی کا دعوی بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے یوکرائن میں ایرانی فوجی اہلکار کی موجودگی کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی فوج کو تربیت دینے کے لئے ایرانی اہلکار کی یوکرائن میں موجودگی ہمارے اصولوں کے منافی ہے۔ ایران جنگ کے خلاف اور تنازع کے پرامن حل کے منطقی موقف پر قائم ہے۔

کنعانی نے مزید کہا کہ ایران روس اور یوکرائن کے درمیان تنازع کے پرامن حل کی تاکید کرتا ہے۔ ایرانی فوجی کی یوکرائن میں موجودگی کا دعوی سیاسی اہداف کی خاطر کیا جارہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfjcdvmw6djya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ