ہم بیت المقدس، مغربی کنارے اور 1948ء کے علاقوں کے فلسطینیوں سے کہتے ہیں کہ وہ اٹھ کھڑے ہوں
فلسطین کی شہدائے الاقصی بریگیڈ کے ترجمان ابو جہاد نے کہا کل ہم مغربی کنارے میں مزاحمتی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔ یہ قابض رجیم کے خلاف مقاومت کی روح سے لبریز اقدام ہے۔
شیئرینگ :
فلسطین کی شہدائے الاقصی بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ہم بیت المقدس، مغربی کنارے اور 1948ءکے علاقوں کے فلسطینیوں سے کہتے ہیں کہ وہ صیہونی غاصبوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
فلسطین کی شہدائے الاقصی بریگیڈ کے ترجمان ابو جہاد نے کہا کل ہم مغربی کنارے میں مزاحمتی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔ یہ قابض رجیم کے خلاف مقاومت کی روح سے لبریز اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بیت المقدس، مغربی کنارے اور 1948ء کے علاقوں کے فلسطینیوں سے کہتے ہیں کہ وہ اٹھ کھڑے ہوں۔
ابوجہاد نے صہیونی دشمن کو کچلنے کے لیے مسلح مزاحمت سے لے کر عوامی تحریکوں تک کے تمام ذرائع اختیار کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مغربی کنارے میں اپنی پوری طاقت کے ساتھ صہیونی دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ مزاحمتی قوتوں نے غاصبوں کے ظلم و ستم کے خلاف جرات و بہادری کی مثالیں پیش کی ہیں۔
ابوجہاد نے کہا کہ حملہ آوروں نے مزاحمت کی طاقت کو کچلنے کے لئے مغربی کنارے کے شمال میں شہروں اور عوامی کیمپوں کے خلاف وحشیانہ حملہ شروع کر دیا ہے۔
ہم اپنے لوگوں سے کہتے ہیں کہ وہ اپنے غم و غصے کا اظہار کریں کیونکہ اب وقت آگیا ہے کہ قابض صیہونیوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں کچل دیا جائے۔
واضح رہے کہ اس وقت جنین کیمپ میں مزاحمتی فورسز اور جارح صیہونی فوج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...