یمن کے ساحلی شہر عدن میں گیس فیلڈ میں دو شدید دھماکے
یمن کے شہر عدن میں گیس فیلڈ میں دھماکے کی وجہ سے 5 ہلاک اور 13 زخمی ہوگئےہیں۔
شیئرینگ :
یمن کے شہر عدن میں گیس فیلڈ میں دھماکے کی وجہ سے 5 ہلاک اور 13 زخمی ہوگئےہیں۔
یمن کے ساحلی شہر عدن میں گیس فیلڈ میں دو شدید دھماکے ہوئے ہیں۔
قاہرہ الاخباریہ نے خبر دی ہے کہ شہر کے شمالی حصے میں دو دھماکوں کے بعد پورا علاقہ لرز اٹھا اور تباہی پھیل گئی۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شام کو دو دھماکے ہوئے دوسرا دھماکہ زیادہ شدید تھا۔ گیس لے جانے والے ٹینکر میں دھماکے کی وجہ سے اردگرد کے علاقے میں زیادہ تباہی پھیلی۔
عدن سے ہسپتال ذرائع نے کہا ہے کہ دھماکے کے بعد متاثرین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لایا گیا جہاں پانچ افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک جبکہ 13 زخمی ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی وجہ سے گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا ہے۔