صیہونی فوجیوں کا غرب اردن کے مغربی علاقے راس کرکر پر حملہ
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن پرحملے جاری رکھتے ہوئے پیر کی صبح شہر رام اللہ کے مختلف علاقوں پربھی ہلہ بول دیا
شیئرینگ :
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن پرحملے جاری رکھتے ہوئے پیر کی صبح شہر رام اللہ کے مختلف علاقوں پربھی ہلہ بول دیا
اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے ایک اور مغربی علاقے بیت لقیا پر بھی حملہ کیا ہے۔
اسی کے ساتھ غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے حمامہ علاقے میں صیہونی فوجیوں اورفلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپ کی خبر ہے۔
غرب اردن کے شہر قلقیلیہ سے بھی ایک چیک پوسٹ پرفائرنگ کی خبر ملی ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ فلسطین میں نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کے دوران صیہونی پولیس کی مداخلت سے تشدد پھوٹ پڑا اور درجنوں مظاہرین گرفتار کرلئے گئے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے ایالون میں پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا اور ان پر صوتی بم پھینکے جس کے نتیجے میں ایک صیہونی رکن پارلیمان نعمہ لازیمی کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...