تاریخ شائع کریں2024 25 September گھنٹہ 22:36
خبر کا کوڈ : 651605

حزب اللہ لبنان کا کئی صیہونی کالونیوں پر میزائلی حملے

 حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کی ساعر اور کریات موتسکین صیہونی کالونیوں پر حملے کئے ہیں۔
حزب اللہ لبنان کا کئی صیہونی کالونیوں پر میزائلی حملے
حزب اللہ لبنان نے اپنی جوابی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے کئی صیہونی کالونیوں پر میزائلوں کی بارش کی ہے

 تقریب خبر رساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جزب اللہ لبنان نے کئی صیہونی کالونیوں پر میزائلی حملے کئے ہیں۔

 حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کی ساعر اور کریات موتسکین صیہونی کالونیوں پر حملے کئے ہیں۔

 حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے سپاہیوں سے غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام کے دفاع میں آج بدھ کو ساعر صیہونی کالونی پر میزائلوں کی بارش کی ہے۔

 صیہونی میڈیا ذرائع نے بھی حیفا کے جنوب میں زخارون یعقوب اور بات شلومو نامی کالونیوں پرپہلی بار میزائل لگنے کی خبر دی ہے۔

بعض میڈیا ذرائع نے  مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا پر حزب اللہ کے میزائلی حملے میں ایک صیہونی کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی خبردی ہے۔  

 صیہونی فوج کے ترجمان نے بھی سائرن بجنے کی خبر دیتے ہوئۓ کہا ہے کہ لبنان سے داغے جانے والے چند میزائل حیفا کے جنوب میں وادی عارہ پر لگے ہیں۔

 دوسری طرف لبنان کے محکمہ صحت نے  بتایا ہے کہ بدھ کو صیہونی حکومت نے لبنان کے پانچ علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں 20 شہری شہید اور 87 زخمی ہوئے ہیں۔

 صیہونی فوج نے بدھ کو دو مرحلے میں لبنان پر وسیع حملے کئے ہیں۔

 یاد رہے کہ لبنان کے مختلف علاقوں پر گزشتہ چند دنوں سے جاری غاصب صیہونی حکومت کے وسیع فضائی حملوں میں سیکڑوں عام شہری شہید ہوچکے ہیں جن ميں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہے۔
https://taghribnews.com/vdccxsqep2bqpe8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ