رہبر انقلاب اسلامی کا طبس کے کان حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار
کان حادثے پر اپنے تعزیتی پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ میں طبس میں کوئلے کی کان میں ہونے والے اس تلخ اور افسوسناک واقعے پر، جس میں متعدد مزدور جاں بحق یا زخمی ہوئے ہیں، ان عزیزوں کے اہل خانہ اور اس علاقے کے لوگوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔
شیئرینگ :
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے طبس کے کان حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر افسوس اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
کان حادثے پر اپنے تعزیتی پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ میں طبس میں کوئلے کی کان میں ہونے والے اس تلخ اور افسوسناک واقعے پر، جس میں متعدد مزدور جاں بحق یا زخمی ہوئے ہیں، ان عزیزوں کے اہل خانہ اور اس علاقے کے لوگوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔
آپ نے اپنے تعزیتی پیغام میں متعلقہ حکام اور اداروں کو ہدایت کی ہے وہ کان میں پھنسے کاکنوں کی زندگياں بچانے کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کریں جبکہ زخمیوں کو علاج میں معالجے کی تمام سہولتیں اور وسائل مہیا کیے جائیں۔
قابل ذکر ہے کہ جنوبی خراسان صوبے کے نواحی شہر طبس میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے کم سے کم 30 کانکن جانبحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...