صہیونی اور امریکی جنایت کاروں کو علم ہونا چاہئے کہ شہادتوں سے مکتب انقلاب ختم نہیں ہوگا
انہوں نے کہا کہ امریکی اور صہیونی جنایت کاروں کو علم ہونا چاہئے ان سے سخت انتقام لیا جائے گا۔ شہادتوں اور بمباری سے اسلام کے دامن میں تربیت پانے والے انقلابی مکتب ختم نہیں ہوگا۔
شیئرینگ :
ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے کہا ہے کہ صہیونی اور امریکی جنایت کاروں کو علم ہونا چاہئے کہ شہادتوں سے مکتب انقلاب ختم نہیں ہوگا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے حزب اللہ سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت نے تمام سرخ لکیریں عبور کرتے ہوئے جنایت کے نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقاومتی محاذ اور دنیا کے تمام حریت پسند صہیونی حکومت سے نفرت کرتے ہیں۔ راہ خدا کے مجاہد پہلے سے زیادہ استقامت کا مظاہرہ کریں گے۔ امریکہ اور اسرائیل جان لیں کہ مقاومت کا پرچم زمین پر نہیں گرے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اور صہیونی جنایت کاروں کو علم ہونا چاہئے ان سے سخت انتقام لیا جائے گا۔ شہادتوں اور بمباری سے اسلام کے دامن میں تربیت پانے والے انقلابی مکتب ختم نہیں ہوگا۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران ماضی کی طرح مقاومت کی حمایت کرے گا اور مجاہدین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...