ایران کا اسماعیل ہنیہ، سید حسن نصر اللہ اور شہید نیلفروشاں کی شہادت کے جواب میں حملہ
بیان میں مزيد کہا گيا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے ایران کی کارروائی پر ردعمل ظاہر کیا تو اسے زيادہ شدید حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
شیئرینگ :
بیان میں کہا گيا ہے کہ اسماعیل ہنیہ، سید حسن نصر اللہ اور شہید نیلفروشاں کی شہادت کے جواب میں، ہم نے مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنایا۔
بیان میں مزيد کہا گيا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے ایران کی کارروائی پر ردعمل ظاہر کیا تو اسے زيادہ شدید حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بیان کا متن مندرجہ ذيل ہے:
عظیم اسلامی امت اور شہید پرور ایرانی قوم کچھ لمحے قبل اور صیہونی حکومت کی جانب سے مجاہد شہید ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کے قتل کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی پر طویل صبر اور امریکہ کی حمایت سے غزہ و لبنان میں قتل عام اور لبنان میں مجاہد کبیر، مزاحمت کے رہنما اور حزب اللہ کے سرافراز سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی مشیر اور بہادر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید عباس نیلفروشان کی شہادت کے بعد پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے دسیوں بیلسٹک میزائلوں سے مقبوضہ سر زمین کے قلب میں واقع کئی اہم فوجی و سیکوریٹی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا کہ جس کی تفصیلات بعد میں اعلان کی جائيں گی ۔
واضح رہے یہ آپریشن اعلی قومی سلامتی کی منظوری، چیف آف آرمی اسٹاف کی اطلاع اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اور وزارت دفاع کی حمایت سے کیا گيا ہے۔
خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے، ملکی و عالمی قوانین کے مطابق کئے گئے اس آپریشن پر فوجی رد عمل ظاہر کیا تو اس کے بعد اسے زيادہ شدید اور تباہ کن حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...