تاریخ شائع کریں2024 5 October گھنٹہ 15:06
خبر کا کوڈ : 652862

لبنان اور غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے اقدامات کیے جارہے ہیں

سید عباس عراقچی نے شام پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دمشق کے دورے کا مقصد علاقائی پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کو آگے بڑھانا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بیروت میں ہم نے لبنانی حکام کے ساتھ مشاورت اور بہت اہم ملاقاتیں کیں۔
لبنان اور غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے اقدامات کیے جارہے ہیں
 ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ "لبنان اور غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں مشاورت کی گئی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ نتیجہ خیز ہو گی، لیکن بدقسمتی سے، صیہونی حکومت کی دشمنی اور جرائم کا سلسلہ جاری ہے"

سید عباس عراقچی نے شام پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دمشق کے دورے کا مقصد علاقائی پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کو آگے بڑھانا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بیروت میں ہم نے لبنانی حکام کے ساتھ مشاورت اور بہت اہم ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے دمشق میں شامی حکام کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم خطے میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے شام کی حکومت میں اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ ہمیشہ مشورت کرتے ہیں اور آج کا سب سے اہم موضوع لبنان میں، خاص طور پر غزہ میں جنگ بندی ہے۔

عراقچی نے مزید کہا کہ اس حوالے سے بات ہوئی ہے، اور ہمیں کامیابی کی امید ہے، لیکن بدقسمتی سے صیہونی حکومت کی دشمنی اور جرائم بدستور جاری ہیں، ہمیں ہمیشہ سے پتہ ہے کہ صیہونی حکومت طاقت، جنگ اور جرائم کی زبان کے علاوہ کوئی زبان نہیں جانتی، وہ شبانہ روز بیروت، جنوبی لبنان اور غزہ میں اپنے جرائم کو جاری رکھے ہوئے ہے، اور اس کے جرائم کو روکنے کے لیے عالمی برادری کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
https://taghribnews.com/vdciqraqrt1awv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ