حزب اللہ کا تل ابیب کے قریب واقع صیہونی حکومت کے ایک ملٹری انٹیلی جنس بیس پر حملہ
حزب اللہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خیبر آپریشن کے تحت تل ابیب کے مضافات میں صیہونی حکومت کے یونٹ 8200 سے وابستہ غالیلوت ملٹری انٹیلی جنس بیس کو نشانہ بنایا۔
شیئرینگ :
حزب اللہ نے پیر کی شب جاری کیے جانے والے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ اس نے تل ابیب کے قریب واقع صیہونی حکومت کے ایک ملٹری انٹیلی جنس بیس کو تباہ کر دیا ہے۔
حزب اللہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خیبر آپریشن کے تحت تل ابیب کے مضافات میں صیہونی حکومت کے یونٹ 8200 سے وابستہ غالیلوت ملٹری انٹیلی جنس بیس کو نشانہ بنایا۔
بیان میں مزید کہا گيا ہے کہ یہ حملے غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی قوم کی حمایت اور ان کی جرآئت مندانہ جدوجہد حمایت میں کیا گيا ہے۔
حزب اللہ نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ وہ صیہونی دشمن کی غنڈہ گردی اور جارحیت کا ڈٹ کر مقابلے کرے گي اور لبنانی شہریوں کے دفاع سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔
واضح رہے کہ لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک 2 ہزار 83 لبنانی شہید ہوچکے ہیں اور 9 ہزار 8 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...