ایران کی کراچی ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت
کراچی ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے میں متعدد پاکستانی اور چینی شہریوں کے مارے جانے اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کراچی ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے
کراچی ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے میں متعدد پاکستانی اور چینی شہریوں کے مارے جانے اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
اسماعیل بقائی نے اس دہشت گردانہ حملے میں مارے جانے والے پاکستانی اور چینی شہریوں کے لواحقین اور پاکستان نیز چین کی حکومتوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی چاہے وہ جس شکل میں بھی ہو، انسانی حقوق اور بین الاقوامی اصول وضوابط کی خلاف ورزی اور قابل مذمت ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ اس لعنت کا مقابلہ کرنے کے لئے ملکوں کے درمیان پہلے سے زیادہ ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی اور بدامنی پھیلنے کی روک تھام کے لئے وہ سبھی ملکوں بالخصوص پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعاون کی تقویت کے لئے تیار ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...