آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای جنرل قاانی کو تمغہ "نشان فتح" سے نوازیں گے
انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر "جنرل قاانی" مکمل طور پر صحت مند ہیں اور انشاء اللہ وہ آنے والے دنوں میں رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سے قومی تمغہ "نشان فتح" وصول کریں گے۔
شیئرینگ :
سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر نے کہا: آئندہ چند دنوں میں آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای جنرل قاانی کو تمغہ "نشان فتح" سے نوازیں گے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر ابراہیم جباری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر "جنرل قاانی" مکمل طور پر صحت مند ہیں اور انشاء اللہ وہ آنے والے دنوں میں رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سے قومی تمغہ "نشان فتح" وصول کریں گے۔
انہوں نے حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم" کے خطاب کے بارے میں سوال کے جواب میں واضح کیا کہ شیخ نعیم قاسم کی کل تقریر فتح و کامرانی اور مکمل آمادگی کی نوید تھی۔
جنرل جباری نے وضاحت کی کہ جناب نعیم قاسم نے کہا کہ اگر کوئی کمزوری یا مشکل تھی تو ہم نے اس کی تلافی کردی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شام میں گزشتہ رات کے حملوں میں کوئی ایرانی نہیں تھا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...