تل ابیب میں کئی گودام آگ میں جھلس گی/ حیفا میں جوان کا چاقو سے وار متعدد صیہونیوں زخمی
صیہونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ چند نوجوانوں کو تل ابیب کے شاپنگ سینٹروں میں دھماکہ کروانے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
شیئرینگ :
باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ تل ابیب کے متعدد علاقوں سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔
سما نیوز ایجنسی کے مطابق، تل ابیب کے "رافنو حنانال" سڑک پر واقع کئی گودام آگ میں جھلس رہے ہیں۔
صیہونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ چند نوجوانوں کو تل ابیب کے شاپنگ سینٹروں میں دھماکہ کروانے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب حیفا کے "بردس حنا کرکور" علاقے میں ایک نوجوان نے متعدد صیہونیوں کو چاقو کے وار سے زخمی کیا ہے۔
صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ بدھ کے روز بھی الخضیرہ علاقے میں اسی نوعیت کا ایک حملہ ہوا تھا جس میں ایک صیہونی ہلاک ہوگیا۔ البتہ بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حملے میں 2 صیہونی ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔
حیفا میں بھی چاقو سے صیہونیوں کو نشانہ بنانے کے واقعے میں دو لوگ بری طرح زخمی ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ بدھ کی رات عزالدین قسام بریگیڈ نے صیہونیوں کو شہادت پسندانہ حملوں کے آغاز کا پیغام دیا تھا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...