لبنان میں 2.5 ملین افراد کو فوری خوراک کی امداد کی ضرورت ہے
CNN نے مزید رپورٹ کیا: لبنان کی وزارت صحت کے مطابق لبنان پر اسرائیل (صیہونی حکومت) کے بے مثال حملوں کے بعد سے اب تک 1500 سے زائد افراد ہلاک، 8000 سے زائد زخمی اور 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
شیئرینگ :
امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی (USAID) نے اعلان کیا ہے کہ خطے میں صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کی وجہ سے لبنان میں تقریباً 25 لاکھ افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
امریکی ایجنسی برائے عالمی ترقی نے جمعرات (گزشتہ روز) کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ لبنان میں ایسے افراد کی تعداد جن کو مدد کی ضرورت ہے، ملک کی آبادی کے 40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
CNN نے مزید رپورٹ کیا: لبنان کی وزارت صحت کے مطابق لبنان پر اسرائیل (صیہونی حکومت) کے بے مثال حملوں کے بعد سے اب تک 1500 سے زائد افراد ہلاک، 8000 سے زائد زخمی اور 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
صہیونی فوج نے اکتوبر سے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملے شروع کیے جو اب تک جاری ہیں۔
لبنان کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق اس حکومت کے حملوں میں سینکڑوں افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔
لبنان کی حزب اللہ اس ملک میں عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے پر خاموش نہیں رہی۔ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اسرائیلی پوزیشنوں اور بستیوں کے خلاف بہت سی کارروائیاں ایجنڈے میں شامل تھیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...