حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی کاروائی،تڑی تعداد میں قابض فوجیوں کی ہلاک
تقریب خبررساں ایجنسی نے فلسطینی مرکز اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام نے غزہ کے شمالی کیمپ جبالیہ پر صیہونی فوج کے حملے کے دوران گھات لگا کر بڑی تعداد میں قابض فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
شیئرینگ :
تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ کے شمالی کیمپ جبالیہ پر صیہونی فوج کے حملے کے دوران گھات لگا کر بڑی تعداد میں قابض فوجیوں کو ہلاک کیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے فلسطینی مرکز اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام نے غزہ کے شمالی کیمپ جبالیہ پر صیہونی فوج کے حملے کے دوران گھات لگا کر بڑی تعداد میں قابض فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں زور دے کر کہا کہ مجاہدین نے دشمن کی پیدل فوج کے ایک گروپ کو کمین لگا کر نشانہ بنایا جس میں 12 فوجی گاڑیاں اور قابض فوجیوں سے بھرا ایک ٹرک شامل ہے۔
القسام بٹالین نے آپریشن کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی دشمن کی فوجیں کمین گاہ پر پہنچیں، مجاہدین نے قابض فوجیوں کو لے جانے والے ٹرک کو شواظ بم، ایک ہامر جیپ کو رعدیہ بم سے جب کہ ایک اور جیپ کو ٹینڈم راکٹ سے نشانہ بنایا۔
اس دوران دشمن کی فوج میں افراتفری مچ گئی اور وہ مزید کمین گاہ کی طرف بڑھنے لگیں جہاں باقی حملہ آور فورسز کو ہلاک کر دیا اور بھاگ کر قریبی مکان میں چھپنے والے فوجیوں کو اینٹی پرسنل بم مار کر ہلاک کر دیا۔
تحریک حماس کے عسکری ونگ نے مزید کاروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے آگاہ کیا: آج صبح ساڑھے نو بجے صہیونی دشمن کے ایک جاسوسی گشت (جو دو جیپوں اور چار فوجیوں پر مشتمل تھا) کو خان یونس کے مشرق میں ایک خودکش ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...