فلسطینی پناہ گزینوں کے خیمے پر صیہونی حکومت کا حملہ،متعدد پناہ گزین جھلس کر شہید
علاقے کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے رات اس وقت بمباری کی جب عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد سو رہی تھی۔
شیئرینگ :
عرب خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے خیمے پر صیہونی حکومت کے حملے کے بعد علاقے سے آنے والی اطلاعات انتہائی افسوسناک ہیں اور متعدد پناہ گزین جھلس کر شہید ہوگئے ہیں۔
علاقے کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے رات اس وقت بمباری کی جب عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد سو رہی تھی۔
عینی شاہدین اور نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ آگ کی لپیٹ میں آنے والے لوگوں کی چیخیں تا دیر سنی جاتی رہیں۔
سوشل نیٹ ورکس پر شائع ہونے والی تصاویر میں لوگوں کے ایک گروپ کو پانی کی بالٹیوں سے اس خوفناک آگ کو بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...