تاریخ شائع کریں2024 14 October گھنٹہ 14:57
خبر کا کوڈ : 653885

حزب اللہ کا انتباہ: گولانی بریگیڈ پر حملہ ان حملوں کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے جو آنے والے دنوں میں ہم کریں گے

لبنان کے اسلامی مزاحمتی آپریشنز روم  نے اس بیان میں مزید کہا ہے کہ "ہم نے عکا اور حیفا کے علاقوں کی جانب بیک وقت ڈرون اور میزائل داغے  اور اس طرح ہمارے ہمارے دھماکہ خیز ڈرون طیارے ریڈاروں کو ڈاج دیکر بنیامنیہ میں واقع اسرائیلی فوجی اڈے پر جالگے۔
حزب اللہ کا انتباہ: گولانی بریگیڈ پر حملہ ان حملوں کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے جو آنے والے دنوں میں ہم کریں گے
حزب اللہ لبنان کے آپریشنز روم نے پیر کی صبح صیہونی حکومت کو متبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دشمن کو خبردار کرتے ہیں کہ انہوں نے آج جو کچھ دیکھا ہے (گولانی بریگیڈ پر حملہ) ان حملوں کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے جو آنے والے دنوں میں ہم کریں گے۔

لبنان کے اسلامی مزاحمتی آپریشنز روم  نے اس بیان میں مزید کہا ہے کہ "ہم نے عکا اور حیفا کے علاقوں کی جانب بیک وقت ڈرون اور میزائل داغے  اور اس طرح ہمارے ہمارے دھماکہ خیز ڈرون طیارے ریڈاروں کو ڈاج دیکر بنیامنیہ میں واقع اسرائیلی فوجی اڈے پر جالگے۔

حزب اللہ کے آپریشنز روم کے اعلان کے مطابق اس حملے کا مقصد دشمن کو سبق سکھانا اور یہ بتلانا تھا کہ ہم جب چاہیں ا ور جہاں چاہیں دشمن کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

حزب اللہ نے مزید کہا ہے کہ " اپنے شہریوں پر اسرائيل کے حملوں کے پیش نظر ہم نے کریات شمعونہ کی مانند، حیفا کو اپنے میزائلوں زد پر لے لیا ہے۔

حزب اللہ کے آپریشنز روم کے بیان میں کہا گيا ہے کہ دشمن یہ سمجھ رہا تھا کہ ہمارے کمانڈروں اور قائدین کی شہادت کے بعد ہم (حزب اللہ) اس کے لیے خطرہ نہیں بن سکیں گے۔

حزب اللہ  کی بیان صیہونی حکومت کو خـبردار کیا گیا ہے کہ  لبنان اور غزہ کے عوام کے خلاف جارحیت بند ہوئی تو اسرائیل پر حملے مزید سے شدید تر کیے جائيں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شام حزب اللہ نے جنوبی حیفا کے علاقے بنیامینہ میں واقع اسرائیلی فوج گولان بریگیڈ کی بیرکوں کو اپنے دھماکہ خیز ڈرون حملے سے نشانہ بنایا، جس کے دوران 4 فوجی ہلاک اور 110 زخمی ہوئے۔

صیہونی حکومت نے بھی سرکاری طور پر حزب اللہ کے حملے میں اپنے ہی 4 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcevx8pnjh8nvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ