ہم کھلی آنکھوں سے دشمن پر نظر رکھے ہوئے ہیں،جنرل حاجی زادہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر، جنرل حاجی زادہ نے ایران کے عوام اور حکام کے شکریئے کے پیغامات کے جواب میں کہا ہے کہ ہم دل کی گہرائیوں سے آپ کے شکرگزار اور قدردان ہیں۔
شیئرینگ :
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئرواسپیس فورس کے کمانڈرنے خبردار کیا ہے کہ ہم کھلی آنکھوں سے دشمن پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کے ہر غلط اقدام کا ایسا جواب دینے کے لئے تیار ہیں جو اس کو پشیمان کردے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر، جنرل حاجی زادہ نے ایران کے عوام اور حکام کے شکریئے کے پیغامات کے جواب میں کہا ہے کہ ہم دل کی گہرائیوں سے آپ کے شکرگزار اور قدردان ہیں۔
جنرل حاجی زادہ نے کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 2 منحوس اور جرائم پیشہ صیہونی حکومت کو کمترین سزا دینے کے لئے، حکام کے متفقہ فیصلے سے انجام دیا گیا ۔
انھوں نے کہا کہ یہ آپریشن، اعلی قومی سلامتی کونسل کے فیصلے، صدر جمہوریہ کی بے دریغ حمایت اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر( رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ) کی تائید اور ہدایت سے انجام دیا گيا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر، جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ ایرو اسپیس فورس اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سبھی مسلح افواج کھلی آنکھوں کے ساتھ پوری طرح ہوشیار اور آمادہ ہیں اور اس سرزمین اور اس کی سرحدوں کے خلاف دشمنوں کی ہر جارحیت کی صورت میں ان کے بوسیدہ پیکرپر ایسا کاری وار لگانے کے لئے تیار ہیں جو ان کو پشیمان کردے گا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...