صوبہ سیستان و بلوچستان میں دو دہشت گرد گروہوں کے سرغنوں کو گرفتار
تقری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رسوائے زمانہ دہشت گرد تنظیم "جیش العدل" (جو ایران میں جیش الظلم کہلاتی ہے) سے منسلک دو دہشت گرد گروہوں کے متعدد عناصر کو صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقوں راسک اور سرباز سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
شیئرینگ :
ایران کی سکیورٹی اور انٹیلی جنس فورسز نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دو دہشت گرد گروہوں کے سرغنوں کو گرفتار کر لیا۔
تقری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رسوائے زمانہ دہشت گرد تنظیم "جیش العدل" (جو ایران میں جیش الظلم کہلاتی ہے) سے منسلک دو دہشت گرد گروہوں کے متعدد عناصر کو صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقوں راسک اور سرباز سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار دہشت گرد عناصر کے واضح اعترافات کے مطابق ان کا ارادہ دہشت گردی کی کارروائیوں اور اسلحے اور دھماکہ خیز آلات کے ذریعے صوبے میں نا امنی پیدا کرنا تھا۔
اس دوران دہشت گردوں کے اسلحے اور دھماکہ خیز مواد کا سراغ لگایا گیا اور اسے کسی بھی دہشت گردانہ کاروائی سے قبل ضبط کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ جیش العدل ایک بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ ہے جو ایران کے خلاف متعدد دہشت گردانہ حملوں میں ملوث رہا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...